ابنا: لبنانی روزنامنے الاخبار کے مطابق انیس سو چوارانوے سے دوہزآر نو تک قذاقی کے وزیر خارجہ اور انٹلجنس چیف موسی کوسا اب سعودی عرب کے انٹلجنس سربراہ بندربن سلطان کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب موسی کوسا کے وسیع تجربوں سے علاقے کےمسائل اور خاص طور سے شام میں دہشتگردوں کی مدد کرنے کےلئے استفادہ کررہا ہے۔لبنانی اخبار کے مطابق افریقہ کے تعلق سے بھی بندر بن سلطان کے لئے موسی کوسا کےتجربے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ واضح رہے سعودی عرب مختلف ملکوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی حمایت کررہا ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو سب سے زیادہ سعودی عرب کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169